خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ

Jun 11, 2024 | 09:27:AM

(ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ ہوگیا ,رپورٹس کے مطابق دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 82 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا ہے، اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 78 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

 عالمی گیس قیمت میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا  ہے جس کے بعد 2 ڈالر 94 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہورہی ہے۔
 تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ برینٹ تیسری سہ ماہی میں 86 ڈالر فی بیرل تک بڑھ جائے گا۔
 یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کو ایک بار پھر اربوں روپے کا ریلیف مل گیا
 

مزیدخبریں