انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کاروبار کے آغاز میں آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر13 پیسے مہنگا ہو گیا۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوا،انٹربینک میں ڈالر 278.37 روپے سے بڑھ کر 278.50 روپے پر بند ہوا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 37 پیسے کا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت آغاز کے بعد 100 انڈیکس منفی ہو گیا،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 233 پوائنٹس کم ہو کر 73 ہزار 18 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 73 ہزار 252 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالرزکی بارش،عالمی بینک نے پاکستان کو خوشخبری سنا دی