انسانی سمگلنگ  کیس،صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد

Jun 11, 2024 | 11:50:AM

(24نیوز)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے انسانی سمگلنگ اور دھوکا دہی کیس میں گرفتار سماجی کارکن صارم برنی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

صارم برنی کیخلاف انسانی سمگلنگ اور دھوکا دہی کے کیس کی سماعت ہوئی,عدالت نے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر وکلاء اور ایف آئی اے کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سماعت کے دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کے خلاف مزید ثبوت جمع کرنے ہیں، ملزم کو ضمانت دی گئی تو وہ تفتیش پر اثر انداز ہو سکتا ہے، ملزم مسلسل جھوٹ کا سہارا لے رہا ہے، تفتیش کے دوران مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ بچی کی والدہ کا بیان ہے کہ بیٹی لینے کیلئے صارم برنی سے رابطہ کیا، صارم برنی نے والدہ کو بچی دینے سے انکار کر دیا۔
 بعدازاں عدالت نے صارم برنی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔


 

مزیدخبریں