اداکار جاوید شیخ کیخلاف فراڈ کا مقدمہ خارج

Jun 11, 2024 | 13:11:PM
اداکار جاوید شیخ کیخلاف فراڈ کا مقدمہ خارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ارشاد قریشی) سینئر اداکار جاوید شیخ خلاف تشہیری مہم کے دوران فراڈ کا مقدمہ خارج کردیا گیا۔

راولپنڈی کے علاقے روات کی پولیس نے جاوید شیخ اور دیگر کیخلاف پراپرٹی پراجیکٹ کی تشہیری مہم کے دوران فراڈ کا مقدمہ خارج کردیا،ایس ایچ او روات کے مطابق عدالتی حکم پر مقدمہ درج کیا تھا, لین دین کے معاملات کراچی میں ہوئے ہیں, دوران تفتیش جو اسٹام پیپر پولیس کو پیش کیا گیا وہ بھی کراچی کا ہے۔

ایس ایچ او نے مزید کہا کہ اسٹام پیپر کراچی وینڈر کا ہے ، روات پولیس کی حدود ہی نہیں بنتی اس لئے مقدمہ خارج کیا ہے۔

 پراپرٹی پراجیکٹ کی تشہیری مہم کے ذریعے دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا۔

 مقدمے میں جاوید شیخ کے علاوہ کمپنی کے مالک جہانزیب عالم سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔