سینیٹر سلیم مانڈوی والا چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ منتخب

Jun 11, 2024 | 13:23:PM
سینیٹر سلیم مانڈوی والا چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ منتخب
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو چیئرمین منتخب کر لیا ۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں ارکان نے سینیٹر سلیم مانڈوی ولا کو چیئرمین کمیٹی منتخب کرلیا جبکہ پی ٹی آئی اراکین سینیٹر شبلی فراز اور محسن عزیز نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے خلاف ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا ۔حکومتی اراکین نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو منتخب کیا ۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پچھلی مرتبہ بھی سینیٹ کی خزانہ کمیٹی میں الیکشن ہوا تھا ،پی ٹی آئی کو ووٹنگ میں حصہ لینے کی درخواست کی تھی ،کمیٹی کو ہمیشہ اتفاق رائے سے چلایا ہے ،کبھی بھی پارٹی بنیادوں پر کمیٹی کو نہیں چلایا۔

ضرورپڑھیں:وفاقی بجٹ 25-2024 ء :عوام پر کتنا بوجھ پڑے گا؟

 سینیٹر شبلی فراز  نے کہا ہے کہ سینیٹ میں خزانہ کمیٹی اپوزیشن کے پاس رہی ہے،پہلی مرتبہ خزانہ کمیٹی میں ووٹنگ ہورہی ہے ،اگر ووٹنگ کرانی ہے تو پھر تمام کمیٹیوں میں ووٹنگ کرائی جائے ،اگر خزانہ کمیٹی حکومت کے پاس ہوگی تو احتساب کرے گی،کیا پیپلز پارٹی اپوزیشن میں ہے ؟اگر پیپلز پارٹی اپوزیشن میں ہے تو ہمارے ساتھ بیٹھ جائے،یہ درمیان والا کھیل نہیں ہونا چاہئے،بد نیتی پر مبنی اجلاس بلایا گیا ہے۔

 سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا پر سب کا اتفاق ہے،سینیٹر سلیم مانڈوی والا ایک محنتی اور دیانتداری ایمان ہے،پی ٹی آئی نے اگر احتجاج کرنا ہے تو کرے ،اگر پی ٹی آئی طاقت سے آئے گی تو ہم دگنی طاقت دکھائیں گے ،یہ کوئی طریقہ کار نہیں کہ کبھی چیئرپرسن پر اعتراض کریں،کبھی سی ڈی اے کی جگہ پر قبضہ کر لیں۔