گلگت بلتستان کی ترقی اور بجٹ کے لئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل،رانا ثناء اللہ سربراہ مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیر اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کی ترقی اور بجٹ کے لئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ 9 رکنی کمیٹی کے سربراہ مقررکردئیے گئے۔
وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کی ترقی اور بجٹ کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے،وزیر اعظم نے رانا ثناء اللہ کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے، کمیٹی گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ بات چیت کرے گی،کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
کمیٹی میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن ،گلگت بلتستان کے وزیر انجنئیر محمد اسماعیل، راجہ ناصر علی خان بھی کمیٹی میں شامل ہیں ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، سیکرٹری امور کشمیر اور سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں،کمیٹی آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ اور ترقی، اصلاحات پر اتفاق رائے پیدا کرے گی۔