سندھ اسمبلی: بنگلہ دیش سے محصورین کی واپسی کی قرارداد مسترد

سندھ بھر کے انجینئرز کو ٹیکنیکل الاؤنس دینے کی قراداد منظور

Jun 11, 2024 | 16:05:PM
سندھ اسمبلی: بنگلہ دیش سے محصورین کی واپسی کی قرارداد مسترد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی) سندھ اسمبلی میں بڑے فیصلے ہو گئے، بنگلہ دیش سے محصورین کو پاکستان لانے کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد اور صوبے بھر کے انجینئرز کو ٹیکنیکل الاؤنس دینے کی قراداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس سپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت 11:15 بجے شروع ہوا، محکمہ ریونیو کے متعلق وقفہ سوالات کے دوران وزیر قانون اور پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار نے مختلف ممبران کے ضمنی سوالات کے جوابات دیئے، اجلاس میں ایم کیو ایم کے مختلف ارکان کی قراردادیں ایجنڈے میں شامل تھیں, ایم کیو ایم کے رکن اعجاز الحق نے اپنی قرارداد ایوان میں پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بنگلہ دیش میں 52 برس سے پھنسے محصورین کو پاکستان لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے کا عید پر کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

وزیر قانون نے قرارداد کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ وفاقی مسئلہ ہے، حکومت کی مخالفت کے باعث قرارداد کثرت رائے سے مسترد ہوگئی، ایم کیو ایم کے رکن عادل عسکری نے اپنی قرارداد میں مطالبہ کیا کہ سندھ بھر کے انجینئرز کو نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکنیکل الاؤنس دیا جائے، وزیر قانون ضیاالحسن لنجار اور سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے انجینئرز کو الاؤنس دینے کی حمایت کردی۔
انجینئرز کو الاؤنس دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ اجلاس میں بعض ارکان نے نقطہ اعتراض پر مختلف معاملات کی نشاندہی کرائی، سندھ اسمبلی کا اجلاس بدھ تک ملتوی ہو گیا۔