بھارتی اداکار اہلیہ سمیت قتل کے الزام میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی فلم اسٹار درشن تھوگودیپا اور ان کی اہلیہ پاوترا گوڑا کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 47 سالہ کنڈا فلموں کےاداکار درشن تھوگودیپا اور ان کی اہلیہ کو بنگلورو پولیس نے رینوکا سوامی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکار کو میسور میں ان کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا گیا،ان پر بنگلورو کی فارمیسی میں کام کرنے والے 33 رینوکا سوامی کو قتل کروانے کا الزام ہے۔
رینوکار سوامی نے اداکار درشن کی بیوی کو مبینہ طور پر توہین آمیز میسجز کیے تھے جس کے کچھ عرصے بعد اس کی لاش ایک پل پر پائی گئی تھی۔
گزشتہ روز کم از کم 3 افراد نے قتل کا اعتراف کیا اور الزام لگایا کہ انہوں نے تھوگودیپا کی ہدایت پر یہ جرم کیا۔
یہ بھی پڑھیں:کامران اکمل نے اینے ریمارکس پر معافی کیوں مانگی؟ہر بھجن سنگھ نے کیا جواب دیا ؟
پولیس کے مطابق متوفی کے والدین نے اپنے بیٹے کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی، لیکن انہیں دو دن انتظار کرنے کے لئے کہا گیا تھا،قتل کی اطلاع 9 جون کو ملی تھی، جس کے بعد معاملہ درج کیا گیا تھا،اس کے بعد شکایت کی بنیاد پر تھوگودیپا کو حراست میں لیا گیا
اداکار سے پولیس کی تحقیقات جاری ہیں کہ آیا وہ قتل میں براہ راست ملوث تھے یا کسی سازش کا حصہ۔