سوات: رکشہ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

Jun 11, 2024 | 17:10:PM
سوات: رکشہ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سوات میں مٹہ  کے علاقہ کالاکوٹ میں رکشہ گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق  جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر سوات میں رکشے کو ٹریفک حادثہ پیش آیا ، سواریوں کو لے جانے والا رکشہ  تحصیل مٹہ میں الٹنے سے کھائی میں جا گرا جس کے بعد  رکشے میں آگ لگ گئی  جھلس کر4 افراد جاں بحق اور5شدید زخمی ہوگئے۔

 سوات پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل مٹہ کے علاقہ کالاکوٹ میں پیش آیا جہاں رکشہ سواریوں کو لیکر نارکٹ سے کالاکوٹ جارہا تھا۔

 پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو مٹہ ہسپتال منتقل کردیا ہےجہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: شانگلہ میں جیپ کھائی میں جا گری ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ، 4 زخمی