امسال تعلیمی بجٹ میں 204 فیصد کا اضافہ 

Jun 11, 2024 | 17:15:PM
امسال تعلیمی بجٹ میں 204 فیصد کا اضافہ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )مالی سال 25-2024 کیلئے وفاقی وزارت تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں 204 فیصد کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اقتصادی کونسل نے وزارت تعلیم کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی ہے ، آئندہ مالی سال وزرات تعلیم کے لیے 25 ارب 75 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ،آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان میں دانش سکول کے لیے 5 ارب روپے کا بجٹ مختص کیاگیا، نئے بجٹ میں قومی انڈوومنٹ فنڈ کے لیے 2 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا،رواں مالی سال وزارت تعلیم کا ترقیاتی بجٹ 8 ارب 50 کروڑ روپے مختص تھا۔