(24 نیوز) انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 18 پیسے مہنگا ہو کر 280.33 روپے کا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں یورو 29 پیسے اضافے سے 299.30 روپے، برطانوی پاؤنڈ 35 پیسے مہنگا ہوکر 354.09 روپے، اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 8 پیسے کمی سے 75.87 روپے، سعودی ریال 29 پیسے کمی سے 73.80 روپے کا ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
دوسری جانب بجٹ سے قبل سٹاک مارکیٹ میں مندی کا راج ہے، 100 انڈیکس میں 663 پوانٹس کی کمی ہوئی، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 72 ہزار 587 کی سطح پر بند ہوا، سٹاک ایکسچینج میں آج مجموعی طور پر 11 ارب روپے مالیت کے 37 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔