(اویس کیانی) صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات ، معاشی صورتحال اور آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر ِمنصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال بھی موجود تھے، صدر مملکت اور وزیرِ اعظم نے آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر بات کی ،ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی اور مالی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا،صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھیں۔
دوسری جانب وزیراعظم نے صدر مملکت کو حالیہ دورہِ چین کے بارے میں بھی آگاہ کیا،صدر مملکت نے وزیرِ اعظم کو ملکی ترقی اور معاشی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان مذاکرات کیلئے تیار ہیں، بیرسٹر گوہر