(24 نیوز)مس پاکستان کیسے سلیکٹ کی جاتی ہے،شرائط کیا؟فیشن کی دنیامیں اندر کے راز ،مس پاکستان گلوبل مہوش بٹ نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا ۔
24 نیوز کے میزبان مناظر علی سے گفتگو کرتے ہوئے مس پاکستان گلوبل مہوش بٹ کا کہنا تھا کہ مس پاکستان گلوبل کے مقابلے میں مختلف ممالک کی خواتین حصہ لیتی ہیں۔ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے یہاں ماڈلنگ کا پہلے کوئی ایسا رواج نہیں تھا لیکن اب یہ رواج بڑھ رہا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ جب ہم خواتین ماڈلنگ جیسی چیزوں میں آتی ہیں تو بہت سارے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ضرور آتا ہے کہ خواتین کے جسم کی پیمائش کی جاتی ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ بیوٹی پیجنٹس صرف خوبصورتی سے متعلق نہیں ہے کہ آپ کہیں یہ صرف بیوٹی کے بارے میں ہے، میں مقابلے میں جاؤں گی اور جیت جاؤں گی۔ اس میں آپ کے انٹرویوز لیے جاتے ہیں اور آئی کیو لیول بھی چیک کیا جاتا ہے، جس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ آپ کیا کر رہی ہیں؟ اور کیا کر سکتی ہیں؟ تب جا کر آپ کو منتخب کیا جاتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں لاہور گنگارام ہسپتال میں پیدا ہوئی تھی جبکہ میرے والدین کا تعلق گجرات سے ہے۔میں نے سفر کا ارادہ 4 سال پہلے ہی کر لیا تھا۔ جب بیوٹی پیجنٹس پاکستان میں آیا تھا تب میں نے یہ کرنے کا ارادہ کرلیا تھا لیکن اس کے ساتھ میں نے اپنی پڑھائی بھی جاری رکھی ۔
مہوش بٹ کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اس فیلڈ کے حوالے سے کہاجاتا جاتا ہے کہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے اور اُنہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی جاتی ہےاس میں کوئی حقیقت نہیں۔