پاکستان میں 45لاکھ 51 ہزار نوجوان بیروزگار، اقتصادی سروے رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) اقتصادی سروے رپورٹ 2023.24 میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 45 لاکھ 51 ہزار نوجوان بیروزگار ہیں ۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے 2020-21 تک کی بے روزگاری سے متعلق اعدادو شمار جاری کیے گئے ہیں ، ملک میں21-2020 میں بے روزگاری کی شرح کم ہوکر6.3 فیصد پر آگئی،ملک میں2018-19 میں بےروزگاری کی شرح 6.9 فیصد تھی،بے روزگاری کی شرح 2017-18 میں5.8 فیصد تھی ،ملک میں لیبرفورس کی تعداد 7کروڑ17لاکھ60 ہزار ہے،ملک میں لیبر فورس کے تحت 45لاکھ51ہزار لوگ بے روزگار ہیں،لیبرفورس کے تحت 6 کروڑ 72 لاکھ 50 ہزار لوگ بر سر روزگار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : 18ہزار ارب روپے کے بجٹ میں 9 ہزار ارب روپے کا خسارہ