ملکی قرض 67ہزار 525 ارب روپے تک پہنچ گیا، اقتصادی رپورٹ میں انکشاف

Jun 11, 2024 | 19:53:PM

(وقاص عظیم ) پاکستان کا مارچ2024تک سرکاری قرض 67ہزار525ارب روپےپر پہنچ گیا۔ 

اقتصادی سروے رپورٹ 2023.24 میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال 9 ماہ میں قرضوں میں4ہزار644ارب روپےکا اضافہ ہوا ، مارچ2024 تک مقامی قرض کا حجم43 ہزار432ارب روپے رہا ، اسی عرصے تک بیرونی قرضہ 24ہزار93ارب روپے ریکارڈ کیا گیا،رواں مالی سال 9 ماہ میں غیر ملکی قرض میں22ارب روپے کااضافہ ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں : وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ ، کون کون وزیر بنے گا؟ نام فائنل

مزیدخبریں