یونیورسٹیز کے ترقیاتی بجٹ کی بجائے ریکرنگ بجٹ میں اضافہ کیا جائے ، فپواسا

Jun 11, 2024 | 21:02:PM

(24 نیوز )فپواسا( Federation of All Pakistan Universities Academic Staff Association)نے وفاقی حکومت سے یونیورسٹیوں کے ترقیاتی بجٹ کی بجائے ریکرنگ بجٹ میں اضافہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ 

فپواسا پاکستان کے صدر ڈاکٹر امجد عباس مگسی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد عزیر نے اس بات پر زور دیا کہ 2018 سے   ریکرنگ بجٹ جمود کا شکار ہے اور اسے فوری طور پر موجودہ 65 ارب روپے سے بڑھا کر 500 ارب روپے کرنے کی ضرورت ہے،2018 ء سے ریکرنگ بجٹ 65 بلین کی منجمد سطح پر ہے جس سے  پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں کے کام اور ترقی کی رفتار شدید متاثرہ ہوئی ہے۔

ڈاکٹر امجد عباس مگسی نے کہا، " اس بار  بجٹ میں اضافہ کرتے ہوئے وفاقی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے کہ ریکرنگ بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہو تاکہ یونیورسٹیاں اپنا  تعلیمی معیار برقرار رکھ سکیں بہ صورت دیگر یونیورسٹیوں کو فیسوں میں کئی گنا اضافہ کرنا پڑے گا جس کے بعد متوسط طبقے کے طلباء اعلیٰ تعلیم کے بنیادی  حق  سے محروم ہو جائیں گے"،ڈاکٹر محمد عزیر نے مزید کہا کہ "حکومت کی توجہ ترقیاتی بجٹ میں اضافے پر مرکوز ہے اور  ریکرنگ بجٹ جیسی اہم ضرورت کو پھر سے  نظر انداز کیا جارہا ہے، انھوں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ ترقیاتی بجٹ میں اضافےکی بجاٰےٗ ، رئکرنٹ بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا بچہ بچہ کتنے روپے کا مقروض ہے ؟اقتصادی سروے رپورٹ  نے بھانڈا پھوڑ دیا

مزیدخبریں