بھارت :شدید گرمی کے باعث 72 گھنٹوں میں مزید 8 افراد ہلاک
یکم مارچ سے اب تک 60 افراد ہلاک ہو چکے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )بھارت کی ریاست اڑیسہ میں شدید گرمی کے باعث 72 گھنٹوں میں مزید 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یکم مارچ سے اب تک گرمی کی شدید لہر سے 60 افراد ہلاک ہو چکے ہیں،بھارتی محکمہ موسمیات نے اڑیسہ میں مزید 4 روز تک ہیٹ ویو جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے،کچھ علاقوں میں حال ہی میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا تھا محکمہ موسمیات نے جھارکھنڈ، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، نئی دہلی اور مغربی اتر پردیش کے کئی علاقوں میں آج ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے،نئی دلی میں 13 جون تک شدید گرمی کا اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاست گجرات میں 48 گھنٹوں میں مون سون سیزن شروع ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سرکاری قرض 67ہزار525ارب روپے،گزشتہ سال کتنا اضافہ ہوا؟جانیے