(24نیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل دوپہر 3 بجے طلب کر لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے رواں مالی سال کی بجٹ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں نئے مالی سال کے بجٹ کی حتمی منظوری لی جائے گی، بجٹ 2024-25 کے خدوخال کابینہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے، نئے ٹیکسز اور عوام کیلئےریلیف سمیت دیگر اہم بجٹ پوائنٹس کابینہ میں پیش کیے جائیں گے ، وزیر خزانہ اورنگزیب کابینہ ارکان کے سوالات کا جواب دیں گے۔
دوسری جانب کابینہ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں کل بجٹ پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے مسلسل بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کیا: وزیر خارجہ اسحاق ڈار