عبدالغفور حیدری کی خالد مقبول صدیقی سے ملاقات، تعاون کی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے رہنما عبدالغفور حیدری نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی اور چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں تعاون کی درخواست کی۔
ذرائع کے مطابق عبدالغفور حیدری نے کہاکہ آپ سے پرانا رشتہ ہے،چاہتے ہیں ایم کیو ایم سپورٹ کرے ، خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ، ایم کیو ایم رہنما نے کہاکہ حکومت کے اہم اتحادی بھی ہیں ،آپ کی درخواست رابطہ کمیٹی کے مشاورتی اجلاس میں رکھیں گے۔