میں نے تکبر سے شکر سیکھا، عاطف اسلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ انہوں نے کم عمری میں ہی شہرت دیکھی اور شہرت انسان کو متکبر بنا دیتی ہیں مگر انہوں نے تکبر سے شکر کرنا سیکھا۔
تفصیلا ت کے مطا بق عاطف اسلم نےبتایا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ محض 17 برس کی عمر میں گانا گایا تھا اور انہیں 20 سال کی عمر میں ہی شہرت مل گئی تھی۔ شہرت، طاقت، دولت اور دیگر عیاشیاں میسر ہوجانے سے انسان متکبر بن جاتا ہے اور وہ غرور میںدوسروں کو غیر اہم سمجھنے لگتا ہے مگر انہوں نے تکبر اور شہرت سے شکر اور محبت سیکھی۔
ان کے مطابق جو انسان شہرت، طاقت اور دولت آجانے کے بعد غلط کام کرتے ہیں، وہ آئینے میں اپنا سامنا نہیں کر سکتے اور ایسے افراد کو آئینہ ہر بار ٹوکتا ہے کہ انہوں نے کچھ نہ کچھ غلطی کی ہے۔عاطف اسلم نے بتایا کہ وہ ابتدائی طور پر کرکٹر بننا چاہتے تھے اور وہ اچھے کھلاڑی بھی تھے مگر پھر انہوں نے فیصلہ بدلا اور چند سال تک وہ کوئی فیصلہ نہیں کر پائے کہ انہیں کیا کرنا ہے؟عاطف اسلم نے بتایا کہ راحت فتح علی خان کو سننے کے بعد وہ تنہائی میں بیٹھتے تو انہیں آوازیں آنا شروع ہوجاتیں، نماز پڑھتے تو کوئی ان سے بات کرتا اور پھر انہیں احساس ہوا کہ ان کے پاس آوازکا تحفہ ہے۔گلوکار کے مطابق جب وہ 14 برس کے تھے تو انہوں نے گھر میں گنگنانا شروع کیا اور بڑے بھائی کی جانب سے لائے گئے گٹار کو بجانا شروع کیا اور پھر گیت بنانا اور لکھنا شروع کیے۔