کورونا نے مزید 53 افراد کی زندگی نگل لی،2 ہزار 258 نئے مریض

Mar 11, 2021 | 09:37:AM
کورونا نے مزید 53 افراد کی زندگی نگل لی،2 ہزار 258 نئے مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) کوروناکے وار تھم نہ سکے،وائر س سے مزید53افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 377 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 97 ہزار 497 ہوگئی جبکہ 2 ہزار 258 نئے مریض بھی سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 258 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 80 ہزار 944، سندھ میں 2 لاکھ 60 ہزار 406، خیبر پختونخوا میں 74 ہزار 722، بلوچستان میں 19 ہزار 157، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959، اسلام آباد میں 46 ہزار 579 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 730 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 93 لاکھ 60 ہزار 202 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 164 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 66 ہزار 492 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 688 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 377 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 662، سندھ میں 4 ہزار 448، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 129، اسلام آباد میں 516، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 316 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔