بھارت میں تیار کی جانیوالی کورونا ویکسین کی جلد پاکستان میں دستیابی۔۔۔ٰ؟ 

Mar 11, 2021 | 09:37:AM
بھارت میں تیار کی جانیوالی کورونا ویکسین کی جلد پاکستان میں دستیابی۔۔۔ٰ؟ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت اور برطانیہ کے اشتراک سے  تیار کی جانے والی  کورونا ویکسین آسٹرا زینیکا جلد پاکستان کو فراہم کردی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پاکستان کو عالمی ادارہ صحت کی تنظیم کوویکس سے آسٹرا زینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کی گئی   آسٹرا زینیکا  ویکسین کی ساڑھے 4 کروڑ خوراکیں جلد ملیں گی۔تاہم وزارت صحت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ویکسین ملنے کی ابھی حتمی تاریخ سامنے نہیں آسکی ہے۔ادھر  ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق آسٹرا زینیکا اور بھارتی انسٹی ٹیوٹ آف سیرم کے درمیان ایک سال میں ویکسین کی 3 ارب خوراکیں تیار کرنے کا معاہدہ ہوا ہے ۔