پیٹرول لیجانےوالی گاڑیوں سےرشوت لینےکاالزام ،11اہلکار معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بلوچستان کے صوبہ پشین میں 11لیویز اہلکار معطل کر دئیے گئے ،معطل اہلکاروں پر ایرانی پیٹرول لےجانےوالی گاڑیوں سےرشوت لینےکاالزام ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشین میں ایرانی پیٹرول پر رشوت لینے کے الزام میں 11 لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر پشین کا کہنا ہے کہ پشین کی تحصیل سرانان کے11 لیویز اہلکار رشوت لینےکےالزام میں معطل ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرحرمزئی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ،کمیٹی 7یوم میں اپنی رپورٹ مرتب کرکے پیش کریگی۔