" ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کا نیا خود کار نظام متعارف "

Mar 11, 2021 | 10:04:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کا نیا خودکار نظام متعارف کرادیا۔

ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق رکن آئی آر آپریشنز نے ریفنڈکلیمز کی پہلی ادائیگی کیلئے خودکار نظام کاافتتاح کیا۔ا یف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس ریفنڈکی ادائیگی ٹیکس گزاروں کوبینک اکاؤنٹ میں ہوگی جبکہ ٹیکس ریفنڈکلیمز کی ادائیگی ایف بی آراوراسٹیٹ بینک کے درمیان بنائے گئے وی پی این سے ہوگی۔ایف بی آر کے مطابق نئے نظام کے اجراء سے ٹیکس نظام میں انسانی مداخلت مزید کم ہوجائے گی اور کاروباری برادری کو بروقت ٹیکس ریفنڈ ادائیگی سے ریلیف ملے گا۔ایف بی آر نے اعلان کیا کہ ودہولڈرز کیلئے بھی خود کار نظام متعارف کیا جائے گا۔