کراچی:بیٹری چرانے والاعلاقہ مکینوں کے ہاتھوں قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی میں ماڑی پور کی مچھر کالونی میں تشدد سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت محمد طیب خان کےنام سےہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد طیب خان کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو ظالمانہ انداز میں تشدد کر کے قتل کیا گیا، پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی، مجھےکہتےہیں لاش دفنا دو۔کراچی میں ماڑی پور کی مچھر کالونی میں تشدد سےایک نوجوان ہلاک ہو گیا، ہلاک نوجوان کی شناخت 20سے25 سالہ محمد طیب خان کےنام سےہوئی ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد سےقتل کی واردات آج صبح مچھر کالونی یوسی 11میں ہوئی، مقتول محمد طیب خان نےمبینہ طور پر بیٹری چرائی تھی، چارعلاقہ مکینوں نے اسے پکڑا اورتشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق محمد طیب خان کو اسی بیٹری کا پانی پلایا گیا جو اس نے چرائی تھی جس سے طیب خان کی موت واقع ہوئی۔
واردات کا مقدمہ چاروں نامزد ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں ، جلد کامیابی ہوگی۔