ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے نام پر مشاورت،عمران خان نے سینٹرز کو بلالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے نام پر مشاورت کے لئے حکومتی اور اتحادی سینٹرز کو آج بلالیا۔ عمران خان کی زیر صدارت بیٹھک میں مشترکہ فیصلے کئے جائیں گے۔
ادھر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہوگا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور اور چیئرمین سینٹ کے انتخاب پر مشاورت بھی کی جائے گی۔
اس سے قبل وزیراعظم سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں چئیرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم سے اتحادی جماعتوں کے قائدین نے بھی ملاقات کی اور سینٹ انتخابات پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر اتحادیوں نے ڈپٹی چئیرمین کی نامزدگی کا اختیار وزیر اعظم کو دے دیا۔ جی ڈی اے نے ملاقات میں شرکت نہیں کی تاہم وزیر اعظم نے ان سے ٹیلیفون پر مشاورت کی۔