(24نیوز)احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت جاری ہے،عدالت کے باہر ن لیگی کارکنوں اور پولیس اہلکاروں میں جھڑپ ہوئی۔تشدد سے ن لیگی ورکر زخمی ہوگیا، پولیس نے عظمیٰ بخاری کو عدالت جانے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت جاری ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور حمزہ شہباز عدالت میں موجود ہیں۔ اس دوران لیگی کارکنوں کی پولیس اہلکاروں سے جھڑپ بھی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار نے لیگی کارکن کے منہ پہ مکے جس کے باعث منہ سے خون بہنے لگ گیا۔
دوسری جانب پولیس نے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری کو احتساب عدالت جانے سے بھی روک دیا۔جس پر لیگی رہنما کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔