سینٹ انتخابات سے ظاہر ہوا ہم اخلاقی تنزلی کا شکار  ہیں: عمران خان

Mar 11, 2021 | 10:51:AM
 سینٹ انتخابات سے ظاہر ہوا ہم اخلاقی تنزلی کا شکار  ہیں: عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعظم  عمران خان نے کہا ہے کہ ریاستیں اخلاقی اقدار کھو دیں تو این آر او جیسے معاہدوں کا سہارا لیا جاتا ہے، سینٹ انتخابات سے ظاہر ہوا ہم اخلاقی تنزلی کا شکار ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ، بد عنوانی نے ریاستوں کو تباہ کر دیا، اخلاقی برتری کے بغیر ریاستیں انصاف فراہم نہیں کرسکتیں، انصاف، قانون کی حکمرانی کے بغیر ریاستیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ریاست حکمرانی کا اخلاقی جواز کھو دے تو نا جائز سہارے ڈھونڈے جاتے ہیں، ہمارے نبی کریمؐ نے فرمایا ہم سے پہلے بہت سی قومیں تباہ ہوئیں، قوموں کی تباہی کا سبب طاقتور اور کمزور کیلئے مختلف قوانین  کاہونا تھا۔