درخواست  ناقابل سماعت ،راجا بشارت کی نااہلی کی درخواست خارج

Mar 11, 2021 | 12:29:PM
درخواست  ناقابل سماعت ،راجا بشارت کی نااہلی کی درخواست خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب کے وزیر قانون راجا بشارت  کی نااہلی کے لئے دائر درخواست خارج کردی۔

الیکشن کمیشن میں شہری نے راجا بشارت کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ راجا بشارت نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جھوٹا بیان حلفی دیا۔

الیکشن کمیشن کے رکن پنجاب الطاف قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سماعت کی جس دوران کمیشن نے شہری سے سوال کیا کہ آپ کو 3 سال بعد یاد آیا کہ بیان حلفی جھوٹا ہے۔

الیکشن کمیشن نے شہری محمد اسلم کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دےکر خارج کردیا۔