یوسف رضا گیلانی اورعبدالغفور حیدری نےکاغذات نامزدگی حاصل کرلئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سیاست میں گرماگرمی عروج پر پہنچ گئی،حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔
پی ڈی ایم نے چیئرمین سینٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے مولانا عبدالغفور حیدری کے کاغذات حاصل کئے جبکہ دونوں عہدوں کیلئے کاغذات کے تین تین سیٹ حاصل کئے گئے ۔ چیئرمین اور ڈپٹی کے لئے کاغذات پی پی رہنما شیری رحمان، فاروق نائیک، جے یو آئی کے عبدالغفورحیدری اورمولانا عطاالرحمان نے حاصل کئے۔اپوزیشن ارکان نے بیلٹ پیپر کا سیمپل بھی سیکرٹری سینٹ سے حاصل کرلیا۔سیکرٹری سینٹ کے مطابق سبز بیلٹ پیپر چیئرمین سینٹ اور گلابی بیلٹ پیپر ڈپٹی چیئرمین کے لئے ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے لئے الیکشن کل ہوگا جس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے، حکومت نے چیئرمین سینٹ کے لئے صادق سنجرانی کو دوبارہ نامزد کیا ہے۔