پنجاب فتح کرنے کا مشن:مریم نواز اور حمزہ شہباز کو اہم ذمہ داریاں مل گئیں

Mar 11, 2021 | 13:32:PM
پنجاب فتح کرنے کا مشن:مریم نواز اور حمزہ شہباز کو اہم ذمہ داریاں مل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ (ن) نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے اعلان کردہ لانگ مارچ میں شرکت کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔پنجاب میں لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کرنے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مریم نواز اور حمزہ شہباز کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

  پنجاب میں حکومت مخالف لانگ مارچ کے حوالے سے حمزہ شہباز اور مریم نواز کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، پارٹی قائد نواز شریف کی جانب سے حمزہ شہباز کو پنجاب میں پارٹی کو منظم اور متحرک کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، اس سلسلے میں حمزہ شہباز لانگ مارچ سے قبل پنجاب بھر کے طوفانی دورے بھی کریں گے، اس دوران حمزہ شہباز ورکرز کنونشن اور مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے، حمزہ شہباز پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کی صوبائی قیادت سے بھی رابطے اور ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ  پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف 26 مارچ کو سندھ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کررکھا ہے، اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) نے بھی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ پارٹی قیادت نے حکمت عملی تیار کرنے کے لیے مرکزی اور مقامی سطح کے رہنماؤں سے ایک ہفتے میں تجاویز طلب کرلی ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماؤں کی جانب سے ملنے والی تجاویز کی روشنی میں حتمی حکمت عملی طے کی جائے  گی، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف شہباز شریف سے مشاورت کے بعد حکمت عملی کی حتمی منظوری دیں گے۔