ہمارے سینیٹرز کو دھمکایا جارہا ہے،ثبوت ریکارڈ کرلئے:مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے سینیٹر سے رابطہ کرکے کل کے الیکشن کیلئے ووٹ نہ دینے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہےجس کے ثبوت بھی ریکارڈ کرلئے گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر ہمارے سینیٹر کو ہراساں کیا جارہا ہے اور انہیں کل ہونے والے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں حصہ نہ لینے اور پی ڈی ایم امیدوار کو ووٹ نہ دینے کیلئے کہا جارہا ہے۔
مریم نواز نے ٹویٹر میں مزید لکھا کہ ہمارے کچھ سینیٹر نے دباؤ ڈالے جانے کے حوالے سے ثبوت بھی حاصل کرلئے ہیں۔
Our senators are being called and asked not to vote for PDM candidate. Some of them have recorded the evidence.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 11, 2021