فحاشی پھیل رہی ہے، ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک ایپلیکیشن آج سے بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہےکہ ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ میں آج ٹک ٹاک کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، ڈائریکٹر جنرل پی ٹی اے،ڈپٹی اٹارنی جنرل اور درخواست گزار کےوکیل پیش ہوئے۔سماعت کے موقع پر چیف جسٹس قیصررشید نے استفسار کیا کہ ٹک ٹاک ایپلی کیشن بند کرنے سے انکو نقصان ہوگا؟ جس پر ڈی جی پی ٹی اے نے اثبات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی ہاں، ان کو نقصان ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ٹی اے نے کہا کہ اس حوالے سے ٹک ٹاک عہدیداروں کودرخواست دی لیکن ابھی مثبت جواب نہیں آیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیئے کہ ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے، جو ویڈیواپ لوڈ ہوتی ہیں یہ معاشرے کو قابل قبول نہیں۔اس سے سب سے زیادہ نوجوان متاثر ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایپلی کیشن سے متعلق جو رپورٹ ملی ہےوہ افسوسناک ہے۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ جب تک ٹک ٹاک حکام تعاون نہیں کرتے، ایپلی کیشن کو بند کر دیا جائے۔