مقبوضہ کشمیر : پولیس اہلکار نے گھریلو جھگڑے پر بیوی، ساس اور سسر قتل کر دیا

Mar 11, 2021 | 15:00:PM
مقبوضہ کشمیر : پولیس اہلکار نے گھریلو جھگڑے پر بیوی، ساس اور سسر قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے بیوی، ساس اور سسر کو قتل جبکہ دو افراد کو زخمی کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں تعینات بھارتی پولیس کے اہلکار نے اپنی بیوی، ساس اور سسر کو گولی مار کر ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 افراد بھی زخمی ہوگئے، اہلکار کی شناخت راجندر کمار کے نام سے ہوئی ہے جو جموں کے علاقے میں سیکیورٹی ونگ میں تعینات تھا۔رپورٹس کے مطابق راجندر کمار پروموشن کی خوشی میں مٹھائی لیکر سسرال پہنچا اور تھوڑی ہی دیر بعد سسرال والوں پر فائرنگ کردی، واقعہ کے بعد پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار نے فائرنگ گھریلو جھگڑے کے باعث کی۔