(24نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کرنے والے شخص کو عدم پیشی پر 10 ہزار جرمانہ کردیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان اور جسٹس عتیق شاہ پر متشمل بینچ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کی، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حبیب قریشی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عمران خان کے وکیل حبیب قریشی ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ درخواست گزار اور ان کے وکیل عدالت میں پیش بھی نہیں ہو رہے۔ان کے مؤکل کے خلاف دائر کیس بدنیتی پر مبنی ہے۔عمران خان اے این 35 بنوں سے دستبردار ہو چکے ہیں۔
عدالت نے عدم پیشی پر درخواست گزار پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا اور درخواست گزار کو پیش ہونے کے لئے آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ این اے 35 بنوں کے سابق امیدوار انعام اللہ نے وزیراعظم کی نااہلی کے لئے کیس کر رکھا ہے۔پشاور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل کی عدم پیشی پر فیصلہ کیا جائے گا۔