نمبرز گیم۔۔۔ وزیراعظم کاحکومتی و اتحادی سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آج حکومتی و اتحادی سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، جس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، نو منتخب سینیٹرز، پرانے سینیٹرز سمیت سنیئر وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے حکومتی و اتحادی ارکان و سینیٹرز کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے سلسلے میں سینیٹرز پی ایم ہاؤس پہنچے۔ظہرانے سے قبل چیئرمین سینیٹ کی جانب سے انتخاب سے متعلق نمبرز گیم پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی گئی، ظہرانے میں ڈپٹی چیئرمین کے لئے متوقع ناموں پر بھی گفتگو کی گئی۔وزیراعظم کےظہرانے کے بعد بی اے پی کے رہنما سرفراز بگٹی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ وزیراعظم سے اچھی نشست رہی ہے، ظہرانے میں کل کے الیکشن سے متعلق بات چیت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام لوگ متحد ہیں۔دوسری جانب انوار کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹس کی طاقتیں پاکستان کو ریورس لےجانا چاہتی ہیں، یہ نیا پاکستان بننے جا رہا ہے، کل کا الیکشن لینڈ مارک ہے۔انہوں نےکہا کہ بی اے پی ایک سیاسی جماعت ہے وہاں پر لوگوں کی مختلف رائے ہے۔