میانمار:فوج کیخلاف احتجاج میں مزید 8 افراد ہلاک

Mar 11, 2021 | 16:14:PM

 (24نیوز)میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ فوج نے عوامی رہنما آنگ سان سوچی پر رشوت لینے کا الزام عائد کردیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مظاہرین کے خلاف جنگی حکمت عملی کے استعمال کا الزام عائد کیا۔لاشوں کو ہسپتال منتقل کرنے والے مظاہرے میں شریک ایک شخص نے فون پر بتایا کہ وسطی علاقے میائنگ میں مظاہرے پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔ہسپتال میں موجود صحت ورکر نے 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق بھی کی۔31 سالہ شخص کا کہنا تھا کہ 'ہم پر امن مظاہرہ کر رہے تھے، مجھے یقین نہیں آتا کہ انہوں نے ایسا کیا'۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایک شخص یانگون شہر کے ضلع شمالی داگون میں ہلاک ہوئے جبکہ فیس بک پر جاری ہونے والی تصاویر میں ایک شخص کی لاش سڑک پر دیکھی گئی جس کے سر سے خون بہہ رہا تھا۔

مزیدخبریں