کورونا کی تیسری لہر، سکول و مدارس 2ہفتے کیلئے بند کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر پشاور کے پرائمری اورثانوی تعلیمی ادارے اور مدارس 15 مارچ سے بند کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے خیبر پختونخوا حکومت نے تمام تر سرکاری ونجی تعلیمی ادارے مدارس اور ٹیوشن سنٹر 15 مارچ سے 28 مارچ تک بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔حکومتی اعلامیہ کے مطابق سکول انتظامیہ اور عملہ ایس او پیز کے تحت شیڈول کے مطابق ڈیوٹی انجام دیں گے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور دیگر تین شہروں میں بھی کورونا کیسز کے باعث چھ سکول بند کر دیئے گئے تھے۔
صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں دوبارہ سمارٹ لاک ڈاﺅن لگایا جا سکتا ہے، شہری اپنی اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں ۔