ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کرنے پر وزیراعظم کا شکرگزار ہوں، مرزا آفریدی

Mar 11, 2021 | 17:42:PM

(24 نیوز)پی ٹی آئی رہنما مرزا آفریدی کاکہناہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کرنے پر سب سے پہلے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،قبائلی علاقوں کو ضم کرنے پر وزیراعظم نے اہم کردار ادا کیا ۔
مرزا آفریدی نے کہاکہ وزیراعظم نے ضم ہونے کے بعد ہمارا بہت ساتھ دیا فنڈز بھی دیئے، وزیراعظم نے اپنا وعدہ پورا کیا، فاٹا کی عوام کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ ہم سینیٹ انتخابات جیتیں گے،ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم کا ویژن تھا کہ ان لوگوں کو منتخب کریں گے جو عوام کی خدمت کریں گے۔

مزیدخبریں