سینٹ الیکشن کا مرحلہ پورا ہوتے ہی لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کر دی جائیں۔نواز شریف

Mar 11, 2021 | 18:37:PM

 (24نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد میا ں ںواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ کل چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات کے فوری بعد لانگ مارچ کی تیاریاں تیزکردی جائیں۔ہمارا مقصد انتخابات نہیں نا اہل حکمرانوں کو گھر بھیجنا ہے۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کی اور ہمارے ارکان کو توڑا تو سب عوام کے سامنے لائیں گے۔
 نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ مسلم لیگ ن کے تمام سینیٹرز پی ڈی ایم امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس سینیٹ میں اکثریت ہے، پی ڈی ایم کے امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے۔

قبل ازیں مولانا فضل الرحمن کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا ہے۔اس دوران دونوں رہنماوں نے پی ڈی ایم کے امیدواروں کی کامیابی یقینی بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس دوران سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو سینٹ میں حکومت پر واضح برتری حاصل ہے، یوسف رضا گیلانی اور غفور حیدری کی کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارا ہوم ورک مکمل ہے، تمام ارکان نے حمایت کا یقین دلایا ہے۔

مزیدخبریں