(24 نیوز)متحدہ قومی موومنٹ نے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدواروں کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق یہ فیصلہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اجلاس میں ہوا۔ خیال رہے کہ ایم کیو ایم وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت کی اتحادی ہے اور ایم کیوایم نے ایک بارپھروفاقی حکومت کے ساتھ اتحاد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت کی جانب سے صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کیا گیا ہے۔12 مارچ یعنی کل نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے جس کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ دوسری جا نب صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس کل صبح 10 بجے بلانے کی سمری منظور کرلی ہے۔