کل کا دن صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کی کامیابی کی نوید لائےگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کاکہناہے کہ امید ہے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں کامیاب ہوں گے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کی نامزدگی خوش آئند ہے، کل کا دن ایک نئی نوید لائے گا۔
وزیراعلیٰ جام کمال نے کہاکہ ہم خیال اتحادیوں کا ساتھ دینے پر شکر گزار ہوں، صادق سنجرانی نے بطور چیئرمین سینیٹ نہایت اچھا وقت گزارا، سینیٹ میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی اکثریت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ چودھری شجاعت حسین اورپیرپگاراسے بھی ملاقات ہوئی ہے،ہم اپنے اتحادیوں کےساتھ کھڑے ہیں،انہوں نے کہاکہ ملک کی بہتری کیلئے سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگابلوچستان عوامی پارٹی پراعتماد کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔