الیکشن کو متنازع بنایا جا رہا ہے،میری پریس کانفرنس کومتعلقہ ادارے الیکٹرانک خط سمجھیں، شاہد خاقان

Mar 11, 2021 | 19:31:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کاکہناہے کہ آج پھر کوشش کی جارہی ہے الیکشن کو متنازع بنایا جائے،ہم کسی ادارے کے خلاف نہیں ہیں ،میری پریس کانفرنس کومتعلقہ ادارے الیکٹرانک خط سمجھیں،نام لے کر افسروں کی ہتک کرنا ہمارامقصد نہیں ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر حافظ عبدالکریم نے دیگر لیگی رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ میرے خلاف ایک پرانا کیس کھول دیا گیا، سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری ہوتے ہی ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کے نوٹسز آنے لگے،انہوں نے کہاکہ6،7 اور9 مارچ کو مجھے واٹس ایپ کالز آئیں،آخری کال آئی تو کہاگیا صادق سنجرانی کوسپورٹ کروں ،میں نے یہی کہا ملک تباہ ہوچکاہم ان کو ووٹ کیسے دیں؟مجھ یوسف رضا گیلانی کی حمایت نہ کرنے کاکہاگیا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ سینیٹ میں واضح اکثریت ن لیگ اور ہمارے اتحادیوں کی تھی،اس کے باوجود سینیٹ چیئرمین ایسے شخص کو چنا گیا جس کی کوئی جماعت نہیں تھی، سب جانتے ہیں 70 کروڑ روپے کس نے لئے اور کس نے دیئے،پہلے وزیراعظم ٹکٹ دیتا ہے، دباﺅ میں آکر ٹکٹ واپس لے لیتا ہے۔
لیگی رہنمانے کہاکہ آج پھر کوشش کی جارہی ہے الیکشن کو متنازع بنایا جائے،ہم کسی ادارے کے خلاف نہیں ہیں ،امید ہے چیئرمین سینیٹ کاالیکشن آئین اورسینیٹرز کی رضا کے مطابق ہوگا،ہمارے تمام سینیٹرز ہمارے ساتھ ہیں ،ہماراکام غلطیوں کی نشاندہی کرنا ہے،یہ سینیٹ کا الیکشن ہے اسے شفاف طریقے سے ہونے دیں ۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ میری پریس کانفرنس کومتعلقہ ادارے الیکٹرانک خط سمجھیں،نام لے کر افسروں کی ہتک کرنا ہمارامقصد نہیں ہے،ملک کے تحفظ والے ادارے ملک کو توڑنے کے اقدامات نہ کریں،اداروں کے افسران سینیٹرز کو فون کررہے ہیں ۔
لیگی رہنما احسن اقبال نے کہاکہ تبدیلی اس دن آئے گی جس دن ریاست ایماندار ہوگی،70 سال گزر چکے آج بھی ہم بنگلہ دیش سے پیچھے ہیں ،عمران خان نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیاہے۔

مزیدخبریں