سینیٹ کا اجلاس کل طلب،10 نکاتی ایجنڈاجاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایوان بالا(سینیٹ)کا اجلاس کل طلب کرلیاگیا، اجلاس کا 10 نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیا۔
جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ کا اجلاس کل بروز جمعہ صبح10 بجے ہوگا ،سیکرٹری سینیٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، اجلاس میں نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز کی حلف برداری ہوگی،پریزائیڈنگ افسر سینیٹر سید مظفرحسین شاہ سینیٹرز سے حلف لیں گے۔
جمعہ کی نماز سے پہلے اجلاس میں وقفہ کیا جائے گا،پریزائیڈنگ افسر چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کا شیڈول جاری کریں گے، جمعہ کی نماز کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے کاغذات نامزدگی جمع ہونگے،3 بجے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے ووٹنگ کرائی جائے گی ۔
چیئرمین کے منتخب ہونے کے بعد پریزائیڈنگ افسر نئے چیئرمین سے حلف لیں گے،چیئرمین سینیٹ حلف اٹھانے کے بعد ڈپٹی چیئرمین کاانتخاب کرائیں گے،چیئرمین سینیٹ نومنتخب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے حلف لیں گے۔