(24 نیوز)جماعت اسلامی کا سینیٹ کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں ووٹ نہ ڈالنےکا فیصلہ ، مرکزی سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف نے تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطا بق سینیٹ میں جماعت اسلامی کا ایک رکن ہے ،اسی طرح قومی اسمبلی میں بھی ایک رکن ہے۔ جماعت اسلامی نے اسلام آباد سے سینیٹ کے الیکشن میں بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا۔
یا د رہے کہ آ ج ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امیر جماعت اسلامی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان سے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیلئے تعاون مانگا تھا۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے بھی سراج الحق سے رابطہ کرکے ووٹ کی درخواست کی ۔
اس کے علاوہ پی ڈی ایم کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے مشترکہ امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی سراج الحق سے ملاقات کرکے ان سے ووٹ کی درخواست کی تھی۔
جماعت اسلا می کا سینٹ الیکشن با رے چو نکا دینے والا اعلان
Mar 11, 2021 | 20:36:PM