(24 نیوز)ملکہ برطانیہ نے اپنے روٹھے ہوئے پوتے شہزادہ ہیری سے معاملات سلجھانے کیلئے رابطہ کرنیکا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ آئندہ چند روز میں شہزادہ ہیری سے فون پر رابطہ کریں گی۔برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ہیری اور میگھن کے متنازع انٹرویو پر شاہی عملے کو خاموش رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ہیری اور میگھن مارکل نے انٹرویو میں ملکہ برطانیہ کی تعریفیں کی تھیں۔میگھن مارکل نے اوپرا ونفرے کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ شاہی خاندان کے ایک فرد نے آرچی کی رنگت کے بارے میں سوال کیا تھا۔
انٹرویو میں میگھن مارکل نے کہا تھا کہ انہیں شاہی خاندان کی جانب سے تحفظ نہیں ملا اور شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد خاموش کروا دیا گیا تھا۔