مرزا آفریدی ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا حصہ ہیں، رانا ثنا نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پر بڑا اعتراض اٹھادیا

Mar 11, 2021 | 20:47:PM
مرزا آفریدی ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا حصہ ہیں، رانا ثنا نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پر بڑا اعتراض اٹھادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے حکومت کے نامزد کردہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزاآفریدی پر بڑا اعتراض اٹھادیا ۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ مرزاآفریدی مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا حصہ ہیں، مرزا آفریدی سینیٹرمنتخب ہونے کے بعدن لیگ میں شامل ہوئے،لیگی رہنما کاکہناہے کہ مرزا آفریدی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا ڈیکلیئریشن بھی جمع کرایا، مرزا آفریدی کو پی ٹی آئی نے کیسے امیدوار نامزد کردیا۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ مرزاآفریدی کے خلا ف ریفرنس دائر کرسکتے ہیں،ان کی کی اپنی سینیٹ کی رکنیت بھی ختم ہوسکتی ہے،انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کے ریکارڈ میں اس سوال کا جواب موجو د ہے،پریزائیڈنگ آفیسر کل قومی اسمبلی یا سینیٹ سے اس کا ریکارڈ منگواسکتے ہیں مرزاآفریدی پارلیمانی پارٹی کے بغیر کس طرح الیکشن لڑسکتے ہیں۔