آج موسم کیسا رہیگا؟

Mar 11, 2021 | 21:05:PM
آج موسم کیسا رہیگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں  آج مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ ، راولپنڈی، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی میں تیز ہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی میں تیز ہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔چارسدہ، مردان، کرم، کوہاٹ، وزیرستان اور بنوں میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع بھی ہے۔ چترال ،دیر، سوات، شانگلہ، بو نیر، کوہستان اور ایبٹ آباد میں موسلادھار بارش کی توقع ہے جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں کل موسم خشک رہے گا۔
 بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں کل موسم خشک رہے گا، شمالی بلوچستان میں کل مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کل مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
 محکمہ موسمیات آج ریکارڈکئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی04، کالام منفی02 اور گوپس میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد 14، لاہور 16، کراچی 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پشاور 16، کوئٹہ 01، گلگت 07، مظفر آباد 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات مری 05، فیصل آباد 16، ملتان 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔