مافیا کا گٹھ جوڑ،انڈوں کی قیمت میں فی درجن 30 روپے اضافہ

Mar 11, 2021 | 21:32:PM
مافیا کا گٹھ جوڑ،انڈوں کی قیمت میں فی درجن 30 روپے اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موسم کی تبدیلی کے باوجود ایک ہفتہ کے دوران انڈے کی قیمتوں میں 30 روپے فی درجن اضافہ کردیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق ایک ہفتہ کے دوران انڈے کی قیمتوں میں 30 روپے فی درجن اضافہ ہوچکا ہے۔ بہاولنگر اور گردونواح میں انڈے کی قیمت فی درجن 135 روپے تک آگئی تھی مگر اب اس کی قیمت 165 روپے تک جا پہنچی ہے۔
 اسی طرح چکن کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، سوشل میڈیا پر چکن کے بائیکاٹ کی خبروں کے باوجود لوگوں کی اکثریت مرغ کا گوشت خرید رہی ہے۔ چینی کی قیمتوں کو بھی پَر لگ گئے رمضان المبارک میں چینی کی قیمت 110 روپے سے 115 روپے تک لے جانے کیلئے مافیا نے گٹھ جوڑ کرنا شروع کردیا ہے ۔
 ابھی سے چینی کی قیمت 98 روپے سے 105 روپے کلو تک جا پہنچی ہے جبکہ رمضان المبارک قریب آنے کے پیش نظر اس کی ذخیرہ اندوزی بھی شروع ہوچکی ہے۔