معروف اداکارہ صائمہ نور فلم کی عکسبندی کے دوران زخمی ہو گئیں

Mar 11, 2021 | 22:20:PM

(24 نیوز)پاکستان فلموں کی معروف اداکارہ صائمہ نور فلم کی عکسبندی کے دوران زخمی ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ صائمہ نور فلم کی عکس بندی کے دوران سین پکچرائز کراتی ایمبولینس سے نیچے گر گئیں جس سے ان کے گھٹنے میں چوٹ آئی ہے۔اداکارہ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا، ذرائع کاکہناہے کہ اداکارہ کی چوٹ اتنی گہری نہیں لیکن ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

مزیدخبریں